جاپان میں 2 آم 3 لاکھ ین میں فروخت

یہ آم لگڑری ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں 2 لاکھ 10 ہزارین کی رعایتی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کردیے گئے ہیں


نیوز ڈیسک April 15, 2015
مقامی طور پر ان آم کو سورج کا انڈہ کہا جا تا ہے،فوٹو : فائل

ISLAMABAD: آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن جاپان میں فروخت کیے گئے آموں کے ایک جوڑے کوحقیقتاً بادشاہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اسے تین لاکھ ین یعنی 1ہزار760 برطانوی پاؤنڈ میں بیچا گیا ہے۔

جنوبی شہر میازاکی میں نیلامی کے دوران آموں کا یہ جوڑا فکوکا شہر کے ایک لگڑری ڈیپارٹمنٹل اسٹور نے خریدا اوراب انھیں 2لاکھ 10 ہزارین کی رعایتی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ آم نایاب نسل تائیونو ٹوماگو جسے مقامی طورپراردو میں''سورج کا انڈہ'' کہا جاتا ہے اورمہنگی نیلامی میں شامل ہونے کے لیے لازمی ہے کہ آم کا وزن کم ازکم 350 گرام ہواور یہ حد سے زیادہ میٹھا ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں