اے این پی رہنما سینیٹر اعظم خان ہوتی مردان میں سپرد خاک

اعظم خان ہوتی کی نماز جنازہ میں اے این پی کی مرکزی قیادت سمیت بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات نے شرکت کی


ویب ڈیسک April 15, 2015
اعظم خان ہوتی گلے میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو: فائل

اے این پی کے رہنما سینیٹر اعظم خان ہوتی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد اعظم خان ہوتی کی نماز جنازہ مردان میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، سینیٹر رضا ربانی، گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی اور راجہ ظفر الحق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں اعظم خان ہوتی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق سینیٹر اعظم خان ہوتی گلے میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ اعظم خان ہوتی 2012 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور وہ وفاقی وزیر مواصلات بھی رہ چکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔