کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

پولیس نے ویسٹ زون نے مختلف علاقومیں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 34 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ویب ڈیسک April 15, 2015
مزید شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سپر ہائی وے پر رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ملزمان کی موجود گی کی مصدقہ اطلاع پر سپر ہائی وے پر افغان بستی میں چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی گئی، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جب کہ مزید شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ویسٹ زون نے مختلف علاقومیں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 34 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے دستی بم، اسلحہ اور منشیات برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔