بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے این او سی لازمی قرار

آئندہ سے ٹھیکیداروں کو مزدوروں کے کوائف محکمہ داخلہ میں جمع کرانا ہوں گے، محکمہ داخلہ بلوچستان


ویب ڈیسک April 15, 2015
مزدوروں کے لئے این او سی لازمی قرار دینے کا فیصلہ تربت میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سانحہ تربت کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے این او سی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو آئندہ سے لازمی طور پر این او سی لینا ہوگی اور ٹھیکیداروں کو مزدوروں کے کوائف محکمہ داخلہ میں جمع کرانا ہوں گے، فیصلہ تربت میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس وقت 20 بڑے منصوبوں پر صوبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مزدوروں کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں مزدور بھی کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |