فوجی عدالتوں سے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت سپریم کورٹ میں چیلنج

فوجی عدالتی کی آئینی حیثیت کے تعین تک سزائے موت پر عملدرآمد روکا جائے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک April 15, 2015
سپریم کورٹ میں درخواست معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی جانب سے دائر کی گئی۔ فوٹو: فائل

نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئیں فوجی عدالتوں سے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں درخواست معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس زیر سماعت ہے اس لئے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ فوجی عدالتی کی آئینی حیثیت کے تعین تک سزائے موت پر عملدرآمد روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں