مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف ریلی کے دوران پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

بھارتی پولیس نے سری نگر میں پرچم لہرانے پر کشمیری رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک April 15, 2015
ریلی گزشتہ دنوں رہائی پانے والے رہنما مسرت عالم کی قیادت میں نکالی گئی، فوٹو:اے ایف پی

ISLAMABAD: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور اس دوران کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستانی پرچم بھی لہرادیا جب کہ بھارتی پولیس نے پرچم لہرانے پر کشمیری رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

https://img.express.pk/media/images/215041506773/215041506773.webp

کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی سری نگر آمد پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر گزشتہ روز رہائی پانے والے کشمیری رہنما مسرت عالم کی قیادت میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی جس میں پرجوش کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے اور اس دوران وادی بھارت مردہ بعد کے نعروں سے گونج اٹھی جب کہ ریلی کے دوران سری نگر میں پاکستان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔

https://img.express.pk/media/images/215041506721/215041506721.webp

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مفتی سعید اعلان کریں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں کیونکہ یہ علاقہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے، مسئلہ کشمیر صرف پاک بھارت تنازع نہیں بلکہ سہ فریقی مسئلہ ہے، کشمیری بنیادی اوراصل فریق ہیں،کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی آبادکاری مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی سازش ہے،کشمیریوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کو پہلے تسلیم کیا نہ آئندہ کریں گے جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک ہماری جدو جہد آزادی جاری رہے گی۔

https://img.express.pk/media/images/Quote14/Quote14.webp

سری نگر میں نکالی جانے والی ریلی میں ''تیری جان میری جان پاکستان پاکستان' '''پاکستان کاکیا پیغام کشمیر بنے گا پاکستان''''تیرا میراکیا ارمان پاکستان پاکستان''کے نعرے بھی لگائے گئے جب کہ اس دوران بھارتی پولیس کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنا شروع ہوگئی اور اس نے کارروائی کرکے متعدد افرادکوگرفتارکر لیا، پولیس نے پرچم لہرانے پر کشمیری رہنما سید علی گیلانی اور مسرت عالم سمیت دیگرمقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ سری نگر میں پاکستانی پرچم لہراتا دیکھ کربھارتی حکومت اور میڈیا آگ بگولہ ہوگئے، بھارتی میڈیا پروپیگنڈاکرتا رہا اور اس نے حریت رہنماؤں کو باغی اور غدار قراردے دیا۔ پاکستانی پرچم لہرانے پر حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پیٹ میں بھی مروڑیں اٹھیں اور اس کی جانب سے پرچم لہرانے کی مذمت اور مسرت عالم کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/Quote6/Quote6.webp

https://img.express.pk/media/images/Tasneem-aslam/Tasneem-aslam.webp

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے سری نگر میں پرچم لہرانے پر مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشمیری عوام کی آواز ہے جسے تسلط سے نہیں دبایا جاسکتا، بھارت کا کشمیریوں پر تشدد قابل افسوس اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |