این اے 246 میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت پولنگ ممکن نہیں وزیراعلیٰ سندھ

ضمنی انتخاب میں رینجر ز کی تجاویز پر عملدرآمد کے لیے وقت کی کمی کا سامنا ہے، سید قائم علی شاہ


ویب ڈیسک April 15, 2015
رینجرز نے خط کے ذریعے محکمہ داخلہ سے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کرانے کی درخواست کی تھی، فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہےکہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت پولنگ کرانا ممکن نہیں ہے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں رینجرز کی تجاویز پر عملدرآمد کے لیے وقت کی کمی کا سامنا ہے اس لیے حلقے میں پولنگ کا عمل بائی میٹرک سسٹم کے تحت کرانا ممکن نہیں جب کہ حلقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی نہیں کی جاسکتی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بعد اگر اگلے عام انتخابات میں یہ انتظامات نہ کرسکے تو ایک سوالیہ نشان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اس لیے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز کو سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا گیا تھا جس میں این اے 246 میں پولنگ بائی میٹرک سسٹم کے تحت کرانے اور حلقے میں ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں