ہرگانے میں نوجوانوں کی پسند کو ترجیح دیتی ہوںفریحہ پرویز

گلوکاری کے میدان میں انتھک محنت کے بعد موجودہ مقام حاصل کیا ہے، فریحہ پرویز


این این آئی April 16, 2015
کبھی سوچا نہیں تھا کہ میرا گانا پتنگ با زسجنا اتناپسند کیا جائے گا، فریحہ پرویز۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ اگر اپنے کا م سے عشق کیا جائے تو منزل آسان ہوجاتی ہے ،انسان کو علم کے ساتھ خدا کی ذات سے اچھا نصیب طلب کرنا چاہیے جوزندگی بسر کرنے کے لیے بڑا اہم تصور کیا جاتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری کے میدان میں انتھک محنت کے بعد موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا مجھے گانے کا بچپن سے شوق تھا ، گاناگانا ہر انسان کے بس کا کام نہیں ہے کیونکہ فن گلوکاری مشکل ترین شعبہ ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں فریحہ پرویز نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ میرا گانا پتنگ با زسجنا اتناپسند کیا جائے گا ہر گلوکار کے کریڈ ٹ پر ایک ہی گانا اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے ،اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کرونگی ۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے ہرگانے میں نوجوان نسل کی پسند کو اولین ترجیح دیتی ہوں اوریہی میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔