ڈاکٹر پرویز محمود متحرک جدوجہد کے پیکر کا نام تھامنورحسن

امیر جماعت اسلامی آج فیکٹری میں ہلاک افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم کرینگے.


Staff Reporter October 10, 2012
امیر جماعت اسلامی آج فیکٹری میں ہلاک افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم کرینگے. ۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر پرویز محمود متحرک جدوجہد کے پیکر کانام تھا۔

وہ ابدی کامیابی اور فتح کا راستہ اختیار کرکے امر ہوگئے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے رہنما و لیاقت آباد ٹائون کے سابق ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کی شہادت پر ان کی رہائش گاہ پر شہید کے بہنوئی محمد نعیم 'بھتیجے خالد ' محسن اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، منورحسن نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ ڈاکٹر پرویز محمود نے جن حالات میں زندگی گزاری وہ کسی سے مخفی نہیں ان کی موت شہادت کی موت ہے۔

دریں اثناء سید منورحسن پولیس کی فائرنگ سے ہلاک جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن عبدالواحد شہید کے گھر بھی گئے اور ان کے والد عبدالصمد، بھائیوں حامد، راشد ، شکیل اور دیگر اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں ،علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے تحت سانحہ بلدیہ فیکٹری میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب آج (بدھ) شام 5 بجے دفتر جماعت اسلامی ادارہ نورحق نزد اسلامیہ کالج میں ہوگی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن 200 سے زائد متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |