عمران خان کا آج جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا امکان

وکیل رہنما عبدالحفیظ پیرزادہ برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔


Numainda Express April 16, 2015
عبدالحفیظ پیرزادہ نے نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور جوڈیشل کمشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ فوٹو:فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا آج جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے جبکہ تحریک انصاف کے ٹاسک فورس کی معاونت کے لئے مقرر کردہ وکیل رہنما عبدالحفیظ پیرزادہ برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیش ہوسکتے ہیں اس سلسلے میں آج پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر فیصلہ کریں گے۔

تحریک انصاف کی ٹاسک فورس کے معاونت کے لئے سینیئر وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ کی خدمات حاصل کرلیں ہیں جو برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں پر انھوں نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور جوڈیشل کمشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وہ بھی جوڈیشل کمشن کے سامنے تحریک انصاف کی ٹاسک فورس کے ہمراہ پیش ہوسکتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں