نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی 81پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا آئندہ ماہ مئی کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی کرے گی۔

۔ نیپرانے کے الیکٹرک کو پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیداکرنے کی ہدایت کی ہے۔. فوٹو: فائل

نیپرانے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی81پیسے یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔


نیپرانے جنوری2015کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو آئندہ ماہ مئی کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی کرے گی۔نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں صارفین نے ایک ارب ایک کروڑ 8لاکھ یونٹ بجلی استعمال کی۔ جنوری میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت میں اضافہ ہوا۔

نیپرانے کراچی میں بلاجوازلوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیپرانے کے الیکٹرک کو پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیداکرنے کی ہدایت کی ہے۔بجلی کے نرخ میں اضافے کااطلاق 50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پرنہیں ہوگا۔
Load Next Story