اوگراکا سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

پنجاب اور سندھ میں سی این جی کی نئی فی کلو قیمت 55روپے 39پیسے جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فی کلو قیمت 58روپے 72پیسے ہو گی فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں سی این جی قیمت میں 16روپے11پیسے فی کلو جبکہ کے پی کے اور بلوچستان میں 17روپے63پیسے فی کلو کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اور سندھ میں سی این جی کی نئی فی کلو قیمت 55روپے 39پیسے جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فی کلو قیمت 58روپے 72پیسے ہو گی۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
Load Next Story