کسٹم حکام ماڈل ایان علی سے کچھ بھی ’’ اگلوانے‘‘ میں ناکام

تفتیش صبح11بجے کانفرنس روم میں شروع ہوئی اورڈیڑھ بجے تک جاری رہی۔


Saleh Mughal/Qaiser Sherazi April 16, 2015
یہ کرنسی اسکی اپنی اور قانونی ہے،اس میں کوئی شخصیت شامل نہیں،ایان علی۔ فوٹو: فائل

غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی سے کسٹم حکام کچھ بھی '' اگلوانے'' میں ناکام رہے۔

5 لاکھ 6 ہزار800امریکی ڈالراسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی سے کسٹم کی4 رکنی تفتیشی ٹیم نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں کسٹم عدالت کی تحریری اجازت سے آخری بارتفتیش کی، کسٹم ٹیم ارکان ماڈل سے مزیدکچھ بھی اگلوانے میں مکمل طور پر ناکام رہے،ماڈل نے وہی پہلابیان دہرایاکہ یہ کرنسی اسکی اپنی اور قانونی ہے،اس میں کوئی شخصیت شامل نہیں۔ شروع میں تفتیشی ٹیم نرمی سے پوچھ گچھ کرتی رہی تاہم ماڈل نے کوئی واضح جواب نہ دیاتوتفتیشی ٹیم کے افسران نے زورزورسے بولناشروع کر دیا،شورکی آوازسن کرجیل اہلکاربھی کانفرنس روم کے باہرجمع ہوگئے، تفتیشی ٹیم جیل سے باہرنکلی تو ناکام تفتیش چاروں افسران کے چہروں سے عیاں تھی۔

تفتیشی ٹیم نے خصوصی ''رعایت''کالالچ دیکر کیس میں ''کسی''کوملوث کرانے کی کوشش کی مگرماڈل نے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وہ جھوٹ بول کرکسی کو نہیں پھنسا سکتی، جیل انتظامیہ تفتیش سے مکمل الگ رہی،تفتیش کی ناکامی کے بعد تفتیشی ٹیم نے اب تمام زور لاؤنج کی فوٹیج پر مرکوز کردیاہے، واضح رہے کہ آج ماڈل کے وکلاء ان سے جیل میں ملاقات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں