یمن میں محصور مزید 11 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ کراچی پہنچ گیا
کراچی ائیر پورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کے اہل خانہ نے ان کا والہاںہ استقبال کیا
JUBAIL, SAUDI ARABIA:
یمن میں محصور 11 پاکستانی شہری عمرے کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پرواز سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یمن میں محصور 11 پاکستانی عمرے کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پرواز 372 کے زریعے پاکستان واپس پہنچ گئے، کراچی ائیر پورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کے اہل خانہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ مسافروں نے جہاز سے باہر آنے کے بعد پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن واپسی یقینی بنانے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا جب کہ اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ یمن کےحالات خراب ہیں اور وہاں کھانےکی چیزیں بھی میسرنہیں تاہم وطن واپس پہنچنے پربہت خوش ہیں لیکن اب بھی بہت سے پاکستانی یمن میں محصورہیں۔
واضح رہے کہ یمن کی کشیدہ صورت حال کے باعث وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر محصور پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔