پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

سزائے موت کے 2 قیدیوں نظام دین اورمحمدحسین کی جانب سے صلح نامہ پیش کرنے کے باعث پھانسی موخر کردی گئی۔


ویب ڈیسک April 16, 2015
ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں جیل حکام نے علی الصبح قتل کے 2 مجرموں اعجاز اور عبدالجبار کو پھانسی دے دی۔ عبدالجبار نے 2001 میں اپنے دوست کو قتل کیا تھا جب کہ اعجاز عرف ججی نے1995 میں ذوالفقار نامی شخص کو قتل کیا تھا.

فیصل آباد سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم ظفر اقبال کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2005 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیا تھا جب کہ سزائے موت کے 2 قیدیوں نظام دین اورمحمدحسین کی جانب سے صلح نامہ پیش کرنے کے باعث پھانسی موخر کردی گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |