راجن پور میں مسافر بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی

کراچی سے سوات جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث انڈس ہائی وے پر الٹ گئی


ویب ڈیسک April 16, 2015
ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

انڈس ہائی وے پر شمس آباد کے قریب کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے سوات جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شمس آباد کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر روجھان کے اسپتال میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں