کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بہن بھائی نویں کلاس کا امتحان دینے کیلئے سینٹر جارہے تھے کہ ٹرک نے ٹکر مار دی


ویب ڈیسک April 16, 2015
ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: سپر ہائی وے پر گلشن معمار موڑ کے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن معین اپنی بہن ضاریہ کو نویں کلاس کے امتحان کے لئے اس کے سینٹر چھوڑنے جارہا تھا کہ سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب گلشن معمار موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔دونوں بہن بھائیوں کی عمریں 15 اور 17 سال بتائی جاتی ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں