ان فٹ یاسر شاہ کی جگہ دورہ بنگلادیش کیلئے ذوالفقار بابر قومی ٹیم میں شامل

یاسر شاہ کا بایاں ہاتھ میزبان بی سی بی الیون سے پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوگیا تھا، ترجمان پی سی بی


ویب ڈیسک April 16, 2015
صہیب مقصود اور سہیل خان بھی ان فٹ ہوکر بنگلادیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ٹیم مینجمنٹ نے پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے میزبان بی سی بی الیون سے پریکٹس میچ کے دوران یاسر شاہ کا بایاں ہاتھ زخمی ہوگیا جس کے باعث وہ بنگلادیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان جگہ ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے فٹنس مسائل نے ان دنوں پاکستانی ٹیم کو گھیرے رکھا ہے اور اس سے قبل صہیب مقصود اور سہیل خان بھی ان فٹ ہوکر بنگلادیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |