ٹیکسلا میں ہوٹل پر چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی وردیاں اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد

ہوٹل سے سیکیورٹی فورسز کی 26 وردیاں، 26 ہیلمٹ، 10 بلٹ پروف جیکٹس اور 10 رین کوٹ برآمد ہوئے، ذرائع


ویب ڈیسک April 16, 2015
حساس اداروں کے اہلکاروں نے ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

حساس اداروں نے ٹیکسلا میں نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر سیکیورٹی فورسز کی وردیاں، ہیلمٹ، بلٹ پروف جیکٹس اور رین کوٹ برآمد کر لئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر ٹیکسلا میں شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا تو اس کے ایک کمرے سے فورسز کے 26 یونیفارم، 26 ہیلمٹ، 10 بلٹ پروف جیکٹس اور 10 رین کوٹ برآمد ہوئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ حساس اداروں کے اہلکاروں نے ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |