وزیر داخلہ کا گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ عمران فاروق قتل کیس پر تبالہ خیال

ٹیلی فونک گفتگو میں چوہدری نثار نے ڈاکٹر عشرت العباد کو عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیشرفت پر اعتماد میں لیا


ویب ڈیسک April 16, 2015
عمران فاروق کے قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے، ڈاکٹر عشرت العباد فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیشرفت پر اعتماد میں لیا، اس موقع پر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں