نادیہ گبول دہری شہریت کیس میں زرضمانت جمع نہ کراسکیں

فاضل عدالت نے13اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔


Staff Reporter October 10, 2012
فاضل عدالت نے13اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو فائل

دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نااہل قرار دی گئیں سابق رکن سندھ اسمبلی نادیہ گبول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز کے روبرو پیش ہوئیں۔

تاہم زرضمانت جمع نہیں کراسکی اور زرضمانت جمع کرانے کیلیے مہلت کی طلب کی، تفصیلات کے مطابق پیر کو نادیہ گبول سیشن کورٹ میں پیش ہوئیں تھیں اور عدالت کو بتایا کہ فاضل عدالت نے الیکشن کمشنر ریجنل کراچی کی درخواست پر انھیں نوٹس جاری کیے تھے اور 9اکتوبر تک 50ہزار روپے کی ذاتی مچلکے اور 50ہزار روپے کی زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اس موقع فاضل عدالت نے ضمانتی کو طلب کیا تھا جس پر نادیہ گبول نے بتایا کہ ضمانتی موجود نہیں انھیں زرضمانت جمع کرانے کیلیے مہلت دی جائے جس پر فاضل عدالت نے13اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں