ٹیم بس پر حملے کے بعد التوا کا شکار ترک فٹبال لیگ آج دوبارہ شروع ہوگی

فینربیہاس اپنا آئندہ میچ پیر کو برساسپور کیخلاف کھیلے گا۔


Sports Desk April 17, 2015
فینربیہاس اپنا آئندہ میچ پیر کو برساسپور کیخلاف کھیلے گا۔فوٹو: فائل

رواں ماہ کے آغاز میں ٹیم بس پر مسلح حملے کے بعد ملتوی ہونے والی ترک فٹبال لیگ جمعے سے دوبارہ شروع ہوگی، حملہ آور کا نشانہ بننے والی فینربیہاس ٹیم نے بھی حکومت کی جانب سے حفاظتی یقین دہانی پر کھیلنے کیلیے رضامندی ظاہر کردی ہے، وہ ہفتے کو دوبارہ سے ایکشن میں ہوگی۔

یادرہے کہ فینربیہاس کلب نے4 اپریل کو ترکی کے بلیک سی ریجن میں حملے کے بعد کھیلنے سے انکار کردیا تھا، اس پر ترک سپر لیگ بھی معطل رہی۔ کلب کا کہنا تھا کہ وہ مسئلے کے حل تک نہیں کھیلے گا، البتہ تفتیش کار اب تک کیس پر کام کررہے ہیں،کلب کے ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ فینربیہاس حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات فراہم کرنے کے بعد کھیلنے کو تیار ہے۔

فینربیہاس ترک کپ مقابلے کے دوسرے مرحلے میں مرسن کی میزبانی کررہا ہے، پہلے لیگ میں اسے2-1 کی سبقت حاصل ہے۔ معطلی کے بعد سپر لیگ بھی گازیان ٹیپسپور کی کونیاسپور کی میزبانی کے ساتھ دوبارہ جمعے سے شروع ہورہی ہے، فینربیہاس اپنا آئندہ میچ پیر کو برساسپور کیخلاف کھیلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |