سیاسی رہنما احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو نہ کریں کمیشن

میڈیا بھی معاملے پر اپنی آرا دینے کے بجائے صرف کارروائی کی رپورٹنگ تک محدود رہے


APP April 17, 2015
میڈیا بھی معاملے پر اپنی آرا دینے کے بجائے صرف کارروائی کی رپورٹنگ تک محدود رہے۔ فوٹو : فائل

مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلیے قائم جوڈیشل کمیشن نے سماعت میں شرکت کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی کہ وہ احاطہ عدالت میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت نہ کریں کیونکہ اُس کا اثر کمیشن کی کارروائی پر پڑ سکتا ہے۔

کمیشن کے چیئرمین نے ذرائع ابلاغ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس اہم معاملے پر اپنی آرا دینے کے بجائے اپنی رپورٹنگ صرف کمیشن کی کارروائی تک محدود رکھیں اور اس معاملے پر قانونی ماہرین سے بھی آرا نہ لیں، میڈیا کوریج صرف حقائق کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں