کراچی میں مختلف مقابلوں میں 2 دہشت گردوں سمیت 4 ملزمان ہلاک پولیس

جمشید کوارٹرز میں سرچ آپریشن کے دوران 3 اسٹریٹ کرمنلز اور 30 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

رئیس گوٹھ میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 2 دہشت گرد اور 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے رات گئے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ناردرن بائی پاس کے قریب رئیس گوٹھ میں چھاپا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں کالعد تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔

بوٹ بیسن پولیس نے خدیشہ اپارٹمنٹ کے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس موبائل کر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں سرچ آپریش کے دوران 30 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ گھر گھر تلاشی کے دوران 3 اسٹریٹ کرمنلز بھی گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 3 پستول برآمد کر لی گئیں۔
Load Next Story