آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھول دیا گیا

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 27 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

ریفرنس کے مرکزی ملزم آصف زرداری کا صدارتی استثنیٰ ختم ہوچکا لہٰذا اثاثہ جات ریفرنس ری اوپن کیا جائے، نیب کی درخواست فوٹو: فائل

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ خرم اعجاز کی دائر درخواست کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج راجہ اخلاق حسین نے سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریفرنس کے مرکزی ملزم آصف زرداری کا صدارتی استثنیٰ ختم ہوچکا لہٰذا اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھولا جائے جب کہ ریفرنس کی مرکزی ملزمہ بینظیر بھٹو کا نام ان کے قتل کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا اور سابق صدر کو 27 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے خلاف یہ ریفرنس 2001 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا تھا تاہم اس کی سماعت 2010 میں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔
Load Next Story