شفقت حسین کی عمر کے تعین کیس میں صدر اور وزیراعظم سے 15 روز میں جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شفقت حسین کی عمر کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اطمینان


ویب ڈیسک April 17, 2015
صدر ممنون حسین نے عمر کے تعین کے لئے مجرم کی پھانسی پر عمل درآمد ایک ماہ کے لئے موخر دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت 9 فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں شفقت حسین کی جانب سے درخواست کی گئی کہ اس کی عمر کے تعین کے لئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ عدالت نے شفقت حسین کی عمر کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت 9 فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ شفقت حسین کی سزائے موت پر گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو عمل درآمد کیا جانا تھا لیکن صدر ممنون حسین نے عمر کے تعین کے لئے مجرم کی پھانسی پر عمل درآمد ایک ماہ کے لئے موخر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں