نثارکھوڑو اورایازسومروکے گھروں کے باہرلگے کیمرے ناکارہ نکلے

سومروکے گھرپرلگے کیمرے کارخ صحیح نہیں تھا،نثارکھوڑو کے گھرپرکیمرا نہیں ملا،پولیس


Bearue Rerport October 10, 2012
سومروکے گھرپرلگے کیمرے کارخ صحیح نہیں تھا،نثارکھوڑو کے گھرپرکیمرا نہیں ملا،پولیس۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ کی جانب سے پونے 2کروڑ روپے کی مالیت سے سی سی ٹی وی کیمرا اسکیم مکمل طور پر ناکام اور بے سود ثابت ہوئی۔

شہر کے اہم مقامات پر 40سے زائد لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرا کا کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آفس میں موجود ہے، اسکیم کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ نے کیا تھا تاہم لگائے گئے کیمرے بے سود ثابت ہوئے ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر قانون محمدا یاز سومرو کے گھر کے باہر کیمرے تو لگے ہوئے ہیں مگرتخریب کاری کیلیے منگل کی صبح دونوں شخصیات کے گھروں پر روسی ساختہ بموں کو پھینکا گیا تو ان کیمروں نے کام نہیں کیا۔

پولیس نے متعدد بار کوشش کی کہ ملزمان کے متعلق سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے پتہ لگایا جاسکے تاہم وہ بری طرح ناکام ہوئی اور ملزمان کا سراغ نہیں لگاسکی۔ اس سلسلے میں اے ایس پی سٹی ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ایاز سومرو کے گھر کے باہر جو کیمرا نصب ہے اس کا رخ صحیح نہیں ہے، جس کی وجہ سے فوٹیج بے سود ثابت ہوئی ہے جبکہ نثار کھوڑوکے گھر کے باہر کیمرا ہمیں نہیں ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔