پاک فوج کی جانب سے سوات کے شہریوں کو مفت بجلی کا تحفہ

پن بجلی گھروں کی مدد سے سوات کے ڈیڑھ سے 2 لاکھ افراد کو مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

پاک فوج کی زلزال یونٹ نے یہ بجلی گھر 8 ماہ کی قلیل مدت میں قائم بنائے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:
پاک فوج صرف دہشت گردوں کی سرکوبی میں ہی مہارت نہیں رکھتی بلکہ فلاحی کاموں میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے اور اسی جذبہ حب الوطنی کے تحت وادی سوات کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لئے آرمی کی جانب سے مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے لیفٹیننٹ کر نل احمد بلال عثما نی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ زلزال یونٹ نے سوات میں مٹہ کے علاقے چپریال میں 8 پن بجلی گھر بنائے ہیں جس کی مدد سے ڈیڑھ سے 2 لاکھ شہریوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی مفت فراہمی کی جاتی ہے۔ پن بجلی گھروں سے 3 سو گھروں اور 200 سے زائد دکانوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ چپریال کے علاوہ پاک فوج نے شدت پسندی سے سب سے زیا دہ متا ثرہ علا قے گٹ پیوچارمیں بھی 2 پن بجلی گھر بنا ئے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کے عوض صرف 150 روپے ماہانہ مینٹینس چارجز کے طور پر وصول کئے جاتے ہیں۔


پاک فوج نے چشموں اور دریا کے پانی کو بہت ہی پروفیشنل طریقے سے ٹربائنز کی طرف موڑا ہے جس سے پانی کے پریشر سے بجلی پیدا ہوتی ہے اور ان کی خوبصورتی بھی دیکھنے کے لائق ہے۔ یہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس صرف 8 ماہ کی قلیل مدت میں قائم کئے ہیں جس پر تقریبا 65 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2mzoi5_pan-bijli-ghar_news
Load Next Story