
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں بیگوتنگی،درندشیخان اورکاشا میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کی گئی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن''ضرب عضب'' کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اوران کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں جس کے بعد اب شمالی وزیرستان کا ایک بڑا حصہ دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے اوروہاں سے نقل مکانی کرکے جانے والے افراد کی اب اپنے علاقوں میں واپسی کا مرحلہ بھی شروع ہوچکا ہے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔