پٹرولیم پرٹیکس ختم کرکے ریلیف دیاجاسکتا ہے مشیرپٹرولیم

اوگراانتظامی طور پر وزارت پٹرولیم کی زیرنگرانی نہیں, مشیرپٹرولیم


News Agencies/Numainda Express October 10, 2012
اوگراانتظامی طور پر وزارت پٹرولیم کی زیرنگرانی نہیں, مشیرپٹرولیم فوٹو: فائل

COLOMBO: مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ اگر پارلیمنٹ چاہے توپٹرولیم مصنوعات پرلگائے گئے 22 فیصدسیلزٹیکس کوختم کرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتا ہے۔

ہفتہ وارقیمتوں میں ردوبدل سے عالمی مارکیٹ میں اتارچڑھائوکے فوائد فوری طور پر عوام کو منتقل ہوجاتے ہیں ،یہ عمل عالمی سطح پرجاری ہے ۔سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وارردوبدل عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتارچڑھائو کے فوائد عوام کو جلد منتقل کرنے اورذخیرہ اندوزی روکنے کیلیے کیا گیا،اوگراانتظامی طور پر وزارت پٹرولیم کی زیرنگرانی نہیں۔

انھوں نے کہاکہ اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر 22فیصدسیلزٹیکس نافذ ہے تاہم اگرپارلیمنٹ چاہے تو اسے ختم کرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتاہے۔این این آئی کے مطابق طاہرمشہدی نے کہاکہ اوگراعوام کو ڈرانے کیلیے بنایاگیا ہے، ہرہفتے قیمتوںکاتعین ٹھیک نہیں،اس سے مہنگائی پراثرات پڑتے ہیں،اوگراکوختم کرکے وزارت پیٹرولیم خودقیمتوں کاتعین کرے۔وزیرمملکت خواجہ شیرازمحمودنے ایک سوال پر بتایا کہ معاشی حالات بہت اچھے نہیں تاہم آئی ایم ایف اور دیگر ڈونرز کو قرضوں کی واپس میں پریشانی ہے نہ کوئی قیامت آنیوالی ہے۔وفاقی وزیر نذرگوندل نے بتایاکہ اسلام آباد میںدیہی علاقوںکیلئے دوموبائل ڈسپنسریاں شروع کی جائینگی ، اس کیلیے سمری بھجوائی جاچکی ہے۔

میرہزارخان بجارانی نے بتایاکہ سری لنکا اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموںکے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر 2012اورجنوری 2013میںتین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اور 2ٹی 20میچوںکی سیریزکیلیے بھارت کادورہ کرے گی۔آئی این پی کے مطابق حاصل بزنجو نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ میں بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے بات کرنا چاہتاہوں ،ہمیں بتایا جائے کہ وزیر داخلہ کب آئیںگے ، اس پرچیئرمین نے ہدایت کی کہ آج بدھ کو وزیر داخلہ کی ایوان میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں