ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ بلوچستان کے تمام اسپتالوں میں ہڑتال

میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے تین روزہ سوگ اور سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔

میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے تین روزہ سوگ اور سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال رہی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کو تالے لگادیئے گئے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ گذشتہ روز خضدار میں ڈاکٹر دائود عزیز اور مستونگ میں ڈاکٹر عبدالحمید بنگلزئی کے قتل کے خلاف میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے تین روزہ سوگ اور سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔

ادھر اے پی پی کے مطابق ژوب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پربروقت کارروائی کرکے تین مشتبہ افراد کو گرفتار اور ان کے قبضے سے 15 سو کلوم گرام دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا۔آن لائن کے مطابق مچھ میں لیویز نیعلی اکبر نامی شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد کی جو مقامی کوئلہ کان میں کام کرتا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story