غیر قانونی اسلحہ کیس بھارتی عدالت کا سلمان خان کو پیش ہونے کا حکم

سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا


ویب ڈیسک April 17, 2015
سلمان خان 23 اپریل کو عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے دبنگ خان ایک کے بعد ایک مصیبت میں پھنستے چلے جارہے ہیں اور اب انہیں عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ میں طلب کرلیا گیا ہے جب کہ سلمان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ کیس میں 4 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی ہے اوراب سلمان خان 23 اپریل کو عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں