شدید گرمی اور تیز دھوپ سے چہرے کو محفوظ رکھنےکے آسان گھریلو نسخے

چند گھریلوآسان نسخے ایسے ہیں جن کے استعمال سے آپ کے چہرے کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار رہے گی


ویب ڈیسک April 18, 2015
گرمی کے موسم میں چہرے کی حفاظت کے لیے گھریلو نسخے بہترین نتائج دیتے ہیں، فوٹو:فائل

KARACHI: گرمی کا موسم آتے ہی سورج کی تپش خواتین کے خوبصورت، نازک اور دلکش چہروں کو جلانے لگتی ہے جس سے بچنے کے لیے مہنگی کریمیں استعمال کی جاتی ہیں لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے تاہم چند گھریلوآسان نسخے ایسے ہیں جن کے استعمال سے نہ صرف آپ کے چہرے کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار رہے گی بلکہ چہرے میں مزید نکھار بھی پیدا ہوگا۔

ایلوویرا کا استعمال: سورج کی تپش سے جل جانے والی جلد کے علاج کے لیے ایلوویرا ایک بہترین گھریلو نسخہ ہے جو حیرت انگیز نتائج دیتا ہے۔ ایلوویرا کے پتے کو کاٹ لیں اور اس میں موجود گودے کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر اسے دھو لیں اس عمل کو چند تک کریں اور پھر آپ اپنی جلد پر اس کے حیرت انگیز نتائج دیکھیں گے۔

بیسن، دہی اور لیموں کا ماسک: سورج کی تپش سے چہرے کے نازک حصے مرجھا جاتے ہیں لیکن بیسن، دہی اور لیموں کے گھر پر تیار کردہ ماسک کے استعمال سے چہرہ پھر سے کھل اٹھتا ہے۔ اس نسخے کے لیے چند گرام ببیس، تھوڑا سا دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لیں اور انہیں ملا کر چہرے پر لگالیں اور پھر چہرہ خشک ہونے پر اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس ماسک کو 10 دن تک استعمال کریں۔

شہد اور لیموں کا ماسک: جب آپ تیز دھوپ سے گھر واپس آئیں تو ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ لیموں کا رس کا تیار کردہ ماسک اپنے چہرے پر لگالیں اور پھر خشک ہونے پر دھو لیں۔ یہ ماسک نہ صرف دھوپ سے جلے اثرات کو ختم کرے گا بلکہ رنگ کو بھی نکھار دے گا۔

برف کے ٹکڑے اور دودھ: چہرے کو دلکش بنانے کے لیے ایک حصہ دودھ اور تین حصے پانی ملا کر کیوب جما لیں اور جمنے کے بعد اسے ایک کپڑے میں لپیٹ کر اسے چہرے پر مسلیں اور اس کے بہترین نتائج آپ کے سامنے آجائیں گے۔

ہلدی اور دودھ کا ماسک: ہلدی کا پاؤڈر تھوڑے سے دودھ میں ملا کر لگالیں یہ دیسی نسخہ کچھ ہی دنوں میں دھوپ کے اثرات کو ختم کرکے آپ کے چہرے کو نکھار دے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |