پی پی رہنمائوں کے گھروں پر حملے دہشت گردی ہےمتحدہ

ارکان سے اظہاریکجہتی،حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے، رابطہ کمیٹی

ارکان سے اظہاریکجہتی،حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آغا سراج درانی ،ایازسومروسمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں کے گھروں پر دستی بموں کے حملے اور بموں کی برآمدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور دستی بم حملوں کو بزدلانہ کارروائی قراردیاہے۔


ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں کی رہائشگاہوں پر دستی بم کا حملہ اور بموں کی برآمدگی کھلی دہشت گردی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد قانون کی سخت گرفت اور سزا کے مستحق ہیں حملوں میں ملوث دہشت گرد جمہوری جدوجہد پر یقین نہیں رکھتے اور کھلی دہشت گردی کے مظاہرے کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے آغا سراج درانی ، ایاز سومرو سمیت پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے یکجہتی کااظہارکیا۔

رابطہ کمیٹی نے صدر،وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ،گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ آغا سراج درانی،ایاز سومرو اور میر حیات تالپور کی رہائشگاہوں پردستی بم حملے اور بموں کی برآمدگی کا نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے علاوہ ازیں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشور زہرا نے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیاکہ بلوچستان میں ونی کے نام پر خواتین و معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک اورملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کانوٹس لیاجائے۔
Load Next Story