وہاڑی میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیاگیا

مجرم منظور وصلی نے 2001 میں ساہیوال میں مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا تھا


ویب ڈیسک April 18, 2015
ملک میں سزائے موت پر سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد اب تک 60 سے زاید افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ فوٹو : فائل

ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قتل کے مجرم منظور وصلی کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی، اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم منظور وصلی نے 2001 میں ساہیوال میں مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔