عام انتخابات کی تیاریوں کاآغازکردیاگیاصوبائی الیکشن کمشنر

انتخابات کے انعقادتک ووٹرفہرستوں میں تصحیح اور اضافے کی گنجائش موجود ہے،سونوخان


Numainda Express October 10, 2012
انتخابات کے انعقادتک ووٹرفہرستوں میں تصحیح اور اضافے کی گنجائش موجود ہے،سونوخان۔ فوٹو: فائل

TRAVERSE CITY, MI, US: الیکشن کمشنر سندھ سونو خان بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2013 کے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغازکر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں کمپیوٹرائزڈ ووٹرلسٹوںکا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

تاہم انتخابات کے انعقاد تک ووٹرفہرستوں میں تصحیح اوراضافے کی گنجائش موجود ہے۔شہبازہال میں دیگر افسران کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 2013 کے لیے پورے صوبے کے ایک کروڑ 85 لاکھ ووٹ کمپیوٹرائزڈ ووٹرفہرستوں میں شامل کیے گئے ہیں، نادرا کی جانب سے یکم جنوری 2012سے 30مئی 2012 تک نئے تیارکردہ 2 لاکھ 66 ہزار اور جولائی سے اگست 2012 تک ایک لاکھ 62 ہزار نئے کمپیوٹرائزڈ کارڈز کی الیکشن کمیشن کی جانب سے تصدیق کی جارہی ہے تاکہ انھیں بھی ووٹر فہرستوں میں شامل کیاجاسکے۔

غلطیوں کے باعث صوبے سے باہر منتقل ہونے والے ایک لاکھ 12 ہزار ووٹ کودوبارہ ووٹر لسٹوں میں شامل کیاگیا ہے اورکوتاہی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔انھوںنے کہاکہ سندھ میں 13ہزار 500پولنگ اسٹیشنز تھے لیکن ووٹروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن کی تعداد بڑھا کر 19سے 20 ہزار کی جارہی ہے، انھوں نے کہا کہ 17اکتوبر کو ووٹر ڈے منایا جا رہا ہے، جس کے تحت ہر ضلع میں سیمینار ہوں گے اور ان سیمینار میں تمام اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ پاکستان میں کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے انتخابات کرانا اس وقت مناسب نہیں اس کے باوجود بھی جو ممالک مشینیں استعمال کرتے ہیں وہ واپس مینوئل سسٹم کی جانب آرہے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ پاکستان میں اس سسٹم کے لیے 2 لاکھ مشینیں درکار ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں