مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج جاری یاسین ملک گرفتار

سری نگر میں جھڑپوں کے دوران ایک کشمیری رہنما شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔


ویب ڈیسک April 18, 2015
پوری مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور اسکول بند جب کہ ٹریفک سڑکوں سے غائب رہی۔ فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جبکہ آج بھی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نہتہ کشمیری نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، نہتے کشمیری عوام پر لاٹھی جارچ اور رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی کی کال پر پوری مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور اسکول بند جب کہ ٹریفک سڑکوں سے غائب ہے۔ سری نگر میں مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتال کرنے والے یاسین ملک کو بھی بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا جب کہ حریت رہنما مسرت عالم کو 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریت کانفرنس کی کال پر اپنے حقوق کیلئے نکالی جانے والی ریلی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 نواجوان شہید جبکہ 25 زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی فائرنگ سے نوجوانوں کی شہادت اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |