فیصل آباد جیل میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کی پھانسی کی تاریخ مقرر

مجرم نظام الدین، محمدحسین اور اعظم کو 21 اپریل کو سزائے موت دی جائے گی


ویب ڈیسک April 18, 2015
تینوں مجرموں کے بلیک وارنٹ پہلے ہی جاری ہوچکے تھے.فوٹو: فائل

QUETTA: مقامی عدالت نے 3 مجرموں کی سزائےموت کے لئے 21 اپریل تاریخ مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں مقامی عدالت نے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد جیل حکام کی درخواست پر 3 قیدوں محمدحسین، مجرم نظام الدین اور اعظم کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لئے 21 اپریل کا دن مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نظام الدین نے 1998 میں دیرینہ دشمنی پر اپنے مخالف کو قتل کیا تھا، محمدحسین نے 1998 میں 3 جب کہ اعظم نے 2004 میں 7 افراد کو قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں