سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 47 بھارتی ماہی گیرگرفتار
حراست میں لئے گئے بھارتی ماہی گیر کیٹی بندر کے قرین کجھر کریک میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکار میں مصروف تھے۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 47 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گشت کے دوران ٹھٹہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے قریب کجھر کریک میں پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 8 کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔ میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے بھارتی شہریوں کو قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس تھانے کے حوالے کیا جائے گا۔