سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کراچی جیل میں پراسرار طور پر انتقال کرگئے

طارق محبوب کو دوران حراست دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے، جیل حکام کا موقف


ویب ڈیسک April 18, 2015
طارق محبوب کو رینجرز نے ٹارگٹ کلرز کی مدد کے الزام میں نیو کراچی سے گرفتار کیا تھا، فوٹو: فائل

90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیئے گئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب سینٹرل جیل میں پراسرار طور پر انتقال کرگئے۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کو رینجرز نے ٹارگٹ کلرز کی مدد کے الزام میں نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، دو روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انیں 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا تاہم انہیں سینٹرل جیل میں رکھا گیا تھا جہاں وہ پر اسرار طور پر انتقال کرگئے۔ سینٹرل جیل کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ طارق محبوب کو دوران حراست دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے طارق محبوب کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق محبوب کا خون رینجرز کے سرہے، رینجرز پر اب بھروسہ نہیں رہا۔ دوسری جانب ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ طارق محبوب رینجرز کی تحویل میں ضرور تھے لیکن انہیں سینٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |