دہری شہریت عدالتی فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دینگےفاروق ستار

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے تک الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہ کرے، میڈیا سے گفتگو


October 10, 2012
سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے تک الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہ کرے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

BEIJING: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اوراوورسیز پاکستانیوں کے وفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹرینزکی دہری شہریت کے معاملے پراس وقت تک حتمی فیصلہ نہ کرے جب تک سپریم کورٹ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کردیتی۔

وفاقی وزیراوورسیز فاروق ستار نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہاکہ انھوں نے چیف الیکشن کمشنر کو کہا ہے کہ دہری شہریت معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ نہ کیاجائے،الیکشن کمیشن کوابھی سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظارکرنا چاہیے ،فاروق ستار نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو کہاہے کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آیا توایم کیوایم اس پرنظرثانی درخواست دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |