یوحنا آباد میں 3 افراد کو کچلنے والی مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق

مریم صفدر نے جان بوجھ کر 3 افراد کو نہیں کچلا بلکہ یہ حادثہ مشتعل مظاہرین سے بچاؤ کے دوران پیش آیا،وکیل کا موقف


ویب ڈیسک April 18, 2015
مریم صفدر نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران خوفزدہ ہو کر 3 افراد کو کچل دیا تھا فوٹو فائل

PESHAWAR: عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد سے بچنے کے لئے اپنی گاڑی سے 3 افراد کو کچلنے والی خاتون مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق کردی.

ایکسپریس نیوز کےمطابق سیشن جج لاہورنوید اقبال کی عدالت میں مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکل نے جان بوجھ کر 3 افراد کو گاڑی تلے نہیں کچلا بلکہ یہ حادثہ مشتعل مظاہرین سے بچاؤ کے دوران پیش آیا ۔ اس لئے ان کی موکلا کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کےعوض مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق کردی۔

واضح رہے کہ یوحنا آباد میں خودکش دھماکوں کے بعد مشتعل افراد نے گرد و نواح کے علاقوں میں ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی، جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں