عبید کے ٹو فیصل موٹا اور نادر شاہ 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

دوران سماعت پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرلیا


ویب ڈیسک April 18, 2015
تینوں ملزمان کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو، فیصل موٹا اور نادر شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائن زیرو سے گرفتار تینوں ملزمان کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزمان کے خلاف حتمی چالان کی تیاری کے لئے مزید کچھ مانگتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ فیصل موٹا کو صحافی ولی بابر خان کیس میں سزائے موت دی جاچکی ہے جب کہ عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو عدالت میں گواہوں نے قتل کے کئی مقدمات میں شناخت کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |