رینٹل پاورکیس میں نیب کافوجداری کارروائی کرنے کافیصلہ

وزارت پانی وبجلی کے دوسابق سیکریٹریزشاہدرفیع اوراشفاق محمودکے دوبارہ سمن جاری


Numainda Express October 10, 2012
وزارت پانی وبجلی کے دوسابق سیکریٹریزشاہدرفیع اوراشفاق محمودکے دوبارہ سمن جاری۔ فوٹو: فائل

نیب نے رینٹل پاورکیس میں وزارت پانی وبجلی کے دو سابق سیکریٹریوں شاہد رفیع اور اشفاق محمودکو بیان ریکارڈکرانے کیلیے دوبارہ سمن جاری کر دیے ہیں۔

نیب کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے فیصلہ کیاہے کہ رینٹل پاورکیس میں ذمے دار افسران کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے ۔مختلف محکموںکے ایک درجن سے زائد افسران کوسمن جاری کیے گئے ہیں جبکہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے مزید افسران کو سمن جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اس تناظر میں نیب نے سابق وزراپانی وبجلی کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں اور واپڈا کے ایک افسر رانا محمد امجد کوگرفتار کیا گیا ہے۔

نیب نے سپریم کورٹ کے رواں سال30مارچ کے فیصلے کی روشنی میں لوٹی گئی قومی دولت کی ریکوری کیلیے نیب نے دو درجن سے نامزد ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے اور ان کے بینک اکائونٹس پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے جبکہ اب تک پانچ ارب کی ریکوری کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |