امریکی الیکشنرومنی مقبولیت میں اوباماسے آگے نکل گئے

رومنی کی مقبولیت49،اوباماکی45 فیصدہے،ستمبرمیں امریکی صدر9پوائنٹ آگے تھے


Monitoring Desk October 10, 2012
75فیصد افرادنے صدارتی مباحثے میں رومنی کی کارکردگی کوبہتر قرار دیاہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

امریکاکے صدارتی انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیاہے اورصدر اوباما اوران کے حریف مٹ رومنی کے درمیان انتخابی مہم میں کڑامقابلہ جاری ہے۔

تازہ ترین سروے کے مطابق مٹ رومنی مقبولیت میں اوباماسے آگے نکل گئے ہیں۔امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹرکے سروے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے صدارتی مباحثے کے بعدممکنہ ووٹروں میں مٹ رومنی کی مقبولیت بڑھ کر49فیصد ہوگئی، جبکہ صدر اوباما45فیصد ممکنہ ووٹرزکے پسندیدہ امیدوارہیں۔رجسٹرڈ ووٹرزمیں اوبامااور رومنی دونوں کی مقبولیت کا تناسب 46 فیصدہے۔ ستمبر میں کیے گئے سروے میں مٹ رومنی،اوباما سے 9 پوائنٹ پیچھے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران75فیصد افرادنے صدارتی مباحثے میں رومنی کی کارکردگی کوبہتر قرار دیا،امریکامیں صدارتی انتخابات 6 نومبر کوہوں گے اور اس سے پہلے اوبامااورمٹ رومنی کے درمیان مزید 2 مباحثے ہونے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں