قومی اسمبلی دہری شہریت پر الیکشن کمیشن خود اراکین سے رابطہ کرے ڈپٹی اسپیکر

حلف ناموں کے سلسلے میں اسمبلی سیکریٹریٹ کا کوئی عمل دخل نہیں، رولنگ، ایف سی آ ر اصلاحات پرعملدرآمد کیاجائے، اخونزادہ


Numainda Express October 10, 2012
ملالہ یوسف زئی پر حملہ افسوسناک ہے، اراکین کاشدیداظہار مذمت، بریفنگ نہ دینے پر وزارت داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ . فوٹو: فائل

ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہری شہریت کے حوالے سے طلب کیے گئے حلف ناموں کے سلسلے میںارکان الیکشن کمیشن سے براہ راست رجوع کریں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اس معاملے میں کوئی عمل دخل نہیں، قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کی بیلم حسنین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین کو ایک پروفارما موصول ہوا ہے جس پر اسپیکر اراکین اسمبلی کی رہنمائی کریں کہ وہ اس حلف نامے کو جمع کرائیں یا نہیں جس پر ڈپٹی اسپیکرنے رولنگ دی کہ دہری شہریت کے حوالے سے پارلیمنٹ کا براہ راست کوئی کام نہیں اور الیکشن کمیشن کو بھی چاہیے کہ وہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی بجائے اس سلسلے میں ارکان سے رجوع کرے۔

آن لائن کے مطابق دوران نکتہ اعتراض پر اخونزادہ چٹان نے کہا کہ تحریک انصاف ایسا پیغام لیکر آئے کہ لوگ بندوق رکھ کر قلم اٹھائیں، کوئی اس طرح کا ایجنڈا نہ لیکرآئیں کہ جس سے فاٹا کے نوجوان میں اشتعال پھیلے، ایف سی آر میںاصلاحات کی گئیں مگر ان پر عملدرآمد نہیںہو رہا، شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس 2012ء کی مخالفت بلاجواز ہے، اس کا مقصد سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ اس سے ترقی کے نئے راستے کھلیںگے، انوشہ رحمان نے کہا کہ وزیر قانون نے احتساب بل پیش کیا تو اپوزیشن اراکین کے سوالات کے جواب کیوں نہیں دیے۔

انھوں نے قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن نسیم اخترچوہدری کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، متحدہ کی خوش بخت شجاعت نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی نے دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی اور قلم اٹھایا، آج اس پر حملہ کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، مٹھی بھر دہشتگردوںکیخلاف کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں شیشے کے بڑھتے ہوئے استعمال کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ کی جانب سے اراکین کو بریفنگ نہ دینے پر وزارت داخلہ کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈپٹی سپیکر نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ میںایسے سیکریٹری کا تقرر کیاجائے جو کام کرنا جانتا ہو۔

این این آئی کے مطابق وزیر دفاع نوید قمر نے بتایاکہ بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ جمعرات تک کابینہ کوبھجوا دی جائیگی۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے ڈاکٹردرشن نے سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس کے نفاذ کیخلاف ایوان سے واک آٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں