ترقیاتی بجٹ میں گرین لائن بس کیلیے 26ارب رکھنے کافیصلہ

پروجیکٹ کے لیے حکومت نے جاپان سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے


Numainda Express April 19, 2015
پروجیکٹ کے لیے حکومت نے جاپان سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ فوٹو : اے پی پی

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پروجیکٹ کے لیے 2 ارب 60کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کراچی گرین لائن بس سسٹم پروجیکٹ کے لیے حکومت نے جاپانی حکومت سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا ہے اور جنوری 2015 کے وسط میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ جاپان کے دوران جاپانی حکام سے کہا تھا کہ گرین لائن بس پروجیکٹ کراچی کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک جاپان کو اس معاملے پر باضابطہ طور پر کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے البتہ جاپانی حکام کے ساتھ میٹنگز میں معاملہ اٹھایا گیا ہے اور اب آئندہ بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 2 ارب 60کروڑ روپے کے لگ بھگ فنڈز بھی مختص کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |