وزارت پانی و بجلی کے واجبات 581 ارب سے تجاوز کرگئے

حکومت نے سرکلرڈیٹ کا مسئلہ نمٹانے کیلیے جامع حکمت عملی کی ہدایت کردی


Numainda Express April 19, 2015
حکومت نے سرکلرڈیٹ کا مسئلہ نمٹانے کیلیے جامع حکمت عملی کی ہدایت کردی،ذرائع فوٹو : فائل

INDIAN WELLS: وفاقی حکومت نے سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وزارت پانی و بجلی کے وفاق، صوبوں، اے جے کے سمیت دیگر صارفین سے 581 ارب روپے کے قابل وصول واجبات کی ریکوری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

جس کے تحت ان واجبات کی ایٹ سورس کٹوتی کے لیے فیڈرل ایڈجسٹر کو متحرک و فعال بنانے یا اس کے اختیارات میں اضافے کے فیصلے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اکٹھے کیے جانے والے ڈیٹا کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے وفاق، صوبوں، اے جے کے سمیت دیگر صارفین سے قابل وصول واجبات 581 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی سے کہا گیا ہے کہ وہ واجبات کی وصولی کے لیے میکنزم وضع کرے تاکہ سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو حل کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |