تیراہ میں شدت پسندوں کے مورچے میں دھماکا 7افراد ہلاک اورکزئی گولہ گرنے سے خواتین سمیت 4جاں بحق

دھماکے سے کمانڈرخان محمدبھی ماراگیا،نامعلوم سمت سے فائرکیاگیا گولہ گھر پرآ گرا،کرم میں مسافرکوچ پرحملہ،3مسافر زخمی

کوہاٹ کے گھرمیںدستی بم پھٹنے سے2بچے جاں بحق،میرانشاہ میںسیکیورٹی فورسزکے قافلے پربم حملہ،چار سدہ میںاسکول دھماکاسے تباہ فوٹو: فائل

خیبرایجنسی کے علاقہ وادی تیراہ میںکالعدم لشکراسلام کے مورچہ خزانہ میں دھماکے سے ایک کمانڈرسمیت 7افراد ہلاک ہوگئے۔

جبکہ امن لشکرکے7رضاکاروںکی لاشیں ملی ہیں،کوہاٹ میں گھر میں دستی بم پھٹنے سے دوبچے جاںبحق اورایک بچی زخمی ہو گئی، ادھر اورکزئی ایجنسی میںگھرپرگولہ گرنے سے دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق اوربچے سمیت دوزخمی ہوگئے ہیں،کالعدم تنظیم لشکراسلام کے مورچہ جس کانام خزانہ بتایاجاتاہے میں خوفناک دھماکے سے موقع پر7 افرادہلاک ہو گئے۔


سرکاری ذرائع کیمطابق دھماکے میںکالعدم لشکراسلام کااہم کمانڈر بھی ہلاک ہوگیاجسکانام خان محمدبتایاجاتاہے،باقی6کی شناخت آخری اطلاع آنے تک نہ ہوسکی،وادی تیراہ میںہی امن لشکر کے 7رضا کاروںکی لاشیںنری بابا کے علاقے سے ملیںجنھیں گولیاں مارکرقتل کیاگیا،رضا کاروں کوکچھ دن پہلے اغوا کیا گیا تھا،کوہاٹ میںدھماکا کالج ٹائون کی گلی نمبرپانچ میںواقع طاہر نامی شخص کے گھر میں ہوا،بچوں نے نامعلوم افرادکی طرف سے گھر میں پھینکاگیادستی بم پڑادیکھااور اٹھاکرکھیلنے لگے اس دوران اچانک دھماکا ہوگیاجس سے تین بچے شدید زخمی ہو گئے،ان کواسپتال منتقل کیاگیاجن میںسے طاہراورذاکرجاں بحق ہوگئے اورزخمی بچی ریشماںکوطبی امداددی جارہی ہے۔

ادھراورکزئی ایجنسی کی اپرتحصیل کے شورش زدہ علاقہ میر کلام خیل کے مقام پرسلطان میرنامی شخص کے گھرپرنامعلوم سمت سے داغاگیاگولہ گرنے سے دوخواتین سمیت ظریف خان اور خان محمدموقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ چارسالہ قیوم خان اور سلطان میرشدیدزخمی ہوگئے،میرانشاہ میںسیکیورٹی فورسزکے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیاجس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوںمیںغیر معینہ مدت کیلیے کرفیونافذکردیاگیا،لوئر کرم ایجنسی میں پارا چنار سے پشاورجانے والی کوچ پردہشتگردوں کی فائرنگ تین مسافر شدیدزخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق مسافرکوچ 20 مسافروںکولیکرپاراچنار سے پشاور جارہی تھی کہ لوئرکرم ایجنسی کے علاقے چھپری کے قریب پڑاؤ میں دہشتگردوں نے کو چ پر راکٹ سے حملہ کیاجو کہ پھٹ نہ سکاجسکے بعدحملہ آوروںنے گاڑی پرخود کارہتھیاروںسے فائرنگ کی جس کے نتیجے میںتین افرادشدید زخمی ہوگئے،وانا سے سیکیورٹی فورسز کا کانوائے ڈیرہ اسمعٰیل خان جارہاتھاکہ ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پرمانجھی خیل میںپک اپ گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں سوار 5جوان زخمی ہوگئے،جمرودمیں تیسرے روزبھی بم دھماکا،نیٹوکنٹینر کے شیشے ٹوٹ گئے،دریں اثناء چار سدہ میں شرپسندوں نے پرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کر دیا، چار سدہ میں تباہ کیے گئے اسکولوں کی تعداد27ہوگئی ہے،جمرود بازار سے ایک مسیحی نوید جاویدکواغوا کرلیا گیاہے۔
Load Next Story