ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ ٹیم کا خراب کھیل ہے انضمام
پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سب کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،انضمام الحق
سابق کپتان انضمام الحق نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کو ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ قرار دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سب کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہم 16 برس بعد بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے۔
اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہماری کرکٹ کہاں جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں لازمی طور پر اب اگلا ورلڈ کپ جیتنے کو ہدف قرار دینا چاہیے کیونکہ تب تک ہمیں یہ میگا ایونٹ جیتے ہوئے 27 برس بیت چکے ہوں گے۔ انضمام نے کہا کہ چونکہ ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی اس لیے نئے آنے والے نوجوانوں کو ٹاپ لیول پر سیٹ ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔